English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک آسٹریلیا سیریز،100فیصد شائقین کوا سٹیڈیم آنے کی اجازت

القمر

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)نیشنل کمانڈ اینڈ آریشن سینٹر(این سی او سی )نے پاکستان آسٹریلیا سیریز میں 100فیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دیدی،جس کے بعدسو فیصد شائقین پاک آسٹریلیا کرکٹ میچز اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے۔این سی او سی نے وفاق، صوبوں اور پی سی بی کو مراسلہ ارسال کر دیا،جس کے مطابق مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی ، تمام عمر کے افراد اسٹیڈیم میں پاک آسٹریلیا میچز دیکھ سکیں گے،اسٹیڈیم میں آنے کیلیے 12سال سے زائد عمر کی ویکسینیشن لازم ہو گی۔12 سال سے کم عمر بچے بغیر ویکسینیشن اسٹیڈیم آ سکیں گے، انتظامیہ، تماشائیوں کیلیے اسٹیڈیم میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازم ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے