English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان سمیت دنیا بھر میں قوت سماعت کا عالمی دن کل منایا جائے گا

کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں قوت سماعت کا عالمی دن آج 3مارچ جمعرات کو منایا جائے گا۔

عالمی دن کے منانے کا مقصد عوام میں سننے کی صلاحیت کے بارے میں شعور کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں کان کی بیماریوں بارے آگاہی فراہم کرناہے، سماعت کے عالمی دن کی مناسبت سے 3مارچ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں مختلف پروگرامز اور سیمینارز منعقد کئے جائیں گے تاکہ قوت سماعت میں کمی کے حوالے سے عوام الناس میں آگاہی پیدا کی جا سکے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں تقریباً 46کروڑ 60لاکھ افراد قوت سماعت کی کمی کا شکار ہیں جن میں اکثریت کا تعلق درمیانی اور کم آمدنی والے طبقہ سے ہے جو محدود وسائل کے سبب اپنا علاج نہیں کروا سکتے جبکہ زیادہ تر کیسز میں بروقت تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے بھی سماعت کے مسائل پیش آ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے