English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طلحہ علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)طلحہ علی میموریل کرکٹ کلب کی جانب سے مرحوم طلحہ علی کی یاد میں منعقد کیے گئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا، جس میں کراچی کے چاروں زون کی 20سے زائد ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ افتتاحی میچ فیصل جم خانہ اور سعود آباد جم خانہ کے مابین پاک اسٹار گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ جس میں فیصل جم خانہ کو فتح حاصل ہوئی۔ دوسرا میچ ملیر کمپینئن اور طلحہ علی میموریل کے درمیان کھیلا گیا جس میں طلحہ علی میموریل نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ جیت لیا ۔تیسرا میچ پاک اسٹار کرکٹ کلب اور الفلاح کرکٹ کلب کے درمیان کھیلاگیا جس میں الفلاح کرکٹ کلب کو کامیابی حاصل ہوئی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے