کراچی (اسٹاف رپورٹر)چوتھے سندھ کالج گیمز کے سلسلے میں منعقدہ انٹر کالجیٹ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں نیشنل کالج ایوننگ نے میدان مار لیا جبکہ ایس آر ای مجید نے دوسری اور عائشہ باوانی ایوننگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر پر منعقدہ انٹر کالجیٹ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں 100میٹرز میں عائشہ باوانی کالج کے ایم شیراز نے 11:58سیکنڈز کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ 200میٹرز میں بھی ایم شیراز نے ہی 23:01سیکنڈ ز کے ساتھ پہلی پوزیشن پائی ،ایم شیراز نے ہی 400میٹرز میں 52:05سیکنڈز کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ 800میٹرز میں نیشنل کالج ایوننگ کے کمال خان نے 2:20:00 سیکنڈز کے ساتھ پہلی ،1500میٹرز میں بھی کمال خان نے 4:17:00منٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 5000میٹرز میں نیشنل کالج ایوننگ کے فیاض 20:10:03منٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔
