English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنڈی ٹیسٹ ، تیسرا روز بیٹرز کے نام ، میچ ڈرا کی جانب گامزن

القمر
راولپنڈی ٹیسٹ: میچ کے تیسرے رو ز شائقین کی بڑی تعداد آسٹریلوی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، دوسری تصویر میں اسمتھ اور لبوشین اننگز ختم ہونے پر پویلین جاتے ہوئے

راولپنڈی (سیدوزیر علی قادری) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین “بینوقادر ٹرافی” کیلئے جاری پنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی بیٹرز کے نام رہا اور میچ ڈرا کی جانب گامزن ہے ،آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں2وکٹوں کے نقصان پر 271رنز بنا لیے ہیں ،بیٹر عثمان خواجہ نروس نائنٹی کا شکار ہو ئے اور صرف 3رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے۔عثمان خواجہ 97اور ڈیوڈ وارنر 68رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ مارنوس لبوشین 69اور اسٹیو اسمتھ 24رنز بنا کرناقابل شکست ہیں،آسٹریلیا کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 205رنز درکار ہیں اور اسکی8وکٹیں ابھی باقی ہیں۔کم روشنی کے باعث دوسرے ون کی طرح تیسرے دن کا کھیل بھی قبل ازوقت ختم کر دیا گیا۔ اتوار کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے اپنے دوسرے دن کے اسکور 5رنز سے اننگز کا آغاز کیا اور پاکستانی نژاد اوپنر عثمان خواجہ اور ویوڈ وارنر نے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا اور کھانے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان پر 138رنز بنالئے، دونوں نے156رنز کی شراکت داری قائم کی۔ جس کے بعد ڈیوڈ وارنر ساجد خان کے ہاتھوں 68رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوگئے ۔آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 203رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب عثمان خواجہ نروس نائنٹی کا شکار ہو ئے اور صرف 3رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہیں کرسکے اور 97رنز بنا کر پاکستانی اسپنر نعمان علی کی گیند پر امام الحق کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔آسٹریلیا کے کھلاڑی مارنوس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ نے اسکور کو آگے بڑھایا اور تیسری وکٹ کیلئے68رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم خراب روشنی اور بارش کے باعث میچ روک دیا گیا جس کے بعد دوسرے ون کی طرح تیسرے دن کا کھیل بھی قبل ازوقت ختم کر دیا گیا۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو مارنوس لبوشین 69اور اسٹیو اسمتھ 24رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے ساجد خان اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 205رنز درکار ہیں اور اسکی8وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے