English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حوثیوں نے بحرئہ احمر میں پھنسے جہاز سے تیل منتقلی کی اجازت دیدی

القمر

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کے ساتھ ایک یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت ان کے زیر قبضہ ایک بحری ٹینکر میں موجود 10لاکھ بیرل خام تیل کو منتقل کیا جائے گا۔ یہ آئل ٹینکر 1980 ء سے بحیرہ احمر میں موجود ہے۔ اقوام متحدہ کو خدشات تھے کہ یہ جہاز کسی بھی وقت تیل کے اخراج یا دھماکے کی وجہ بن سکتا ہے ،جس سے بڑی ماحولیاتی تباہی ہو گی۔ اس معاہدے کے تحت فی الحال اس ٹینکر سے تیل ایک دوسرے جہاز پر منتقل کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے کئی بار بحیرئہ احمرمیں کھڑے تیل کے جہازپر خدشات کا اظہار کیا جاتا رہاہے،تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ اقوام متحدہ اور یمنی باغیوں کے درمیان کسی یادداشت پر دستخط کرکے اس حوالے سے پیش رفت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ یمن کئی برسوں سے ایران نواز حوثی باغیوں اور عرب نواز یمنی حکومت کے درمیان جاری خانہ جنگی سے متاثرہ ہے، جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔حوثی باغی جہاں سعودی عرب پر ڈرون حملے کرتے ہیں، وہاں وہ عرب اتحاد کو نشانہ بنانے کے لیے باردو سے بھری ریموٹ کنٹرول کشتیوں کا بھی استعمال کرتے رہتے ہیں۔ اس دوران عام طور پر حدیدہ کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے