English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھتری پریمئر لیگ ، بچھڑا واریئرز کی شاندار فتح

القمر
کھتری پریمئر لیگ، مہمان خصوصی کھلاڑی کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیتے ہوئے

کراچی(اسٹااف پورٹر) بچھڑا واریئرزنے فرسٹ کرکٹر آل رائونڈر نور ولی کی شاندار میچ وننگ کاردگی،29 رنز اور 8 رنز کے 2وکٹوں اور اشفاق کھتری کی عمدہ بولنگ 3 وکٹوں کی بدولت حریف دھڑا دبنگ کو 33 رنز سے مات دے کر کھتری پریمیر سیزن  ٹوئنٹی20 لیگ میں کامیابی کا کھاتہ کھول لیا۔ میچ کے اختتام پر مہمان پر مہمانِ خصوصی پاک اسٹار گارمنٹ پشاور کے مالک رفیع اللہ نے فاتح ٹیم کے نورولی کو الحمید گامنٹ جانب سے مین آف دی میچ کیش پرائز ایک ہزار روپے اور گوجابا سویٹ کی جانب سیگفٹ ہیمپر دیا۔ انھوں نے فاتح ٹیم کے کپتان حمید میمن کو اپنی جانب 5ہزار روپے کیش پرائز بھی دیا۔ اس موقع پر اعزای مہمان جعون جعون گارمنٹ کے مالک محمد ریحان نوراجی، نسیم گارمنٹ کے مالک عبدالرزاق علی جیموجود تھے۔ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم نارتھ ناظم آباد پرکھیلے میچ میں بچھڑا واریرز کے کپتان حمید میمن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ فاتح ٹیم نے19.5 اوورز میں تمام 10 وکٹوں کے نقصان پر 144 بنائے۔ نور ولی نے 29 رنز بنائے۔جوابی میں 145 رنز کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے دھڑا دبنگ کی ٹیم 20 ویں اوورز میں 111 رنز تک پہنچ سکی۔ فراز علی نے 3 چوکوں کی مدد سے 22، عبید خان نے 17 اور کپتان شاہد ساگر 15 رنز بنائے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے