English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،اسپیکر تحریک عدم اعتماد کیلئے جلد اجلاس بلائیں،فواد چوہدری

القمر
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری پریس کانفرنس کررہے ہیں، حماد اظہر بھی موجود ہیں

اسلام آبا د(آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کا مقصد ہے بولی لگاؤ،ممبر اٹھاؤ اور چھانگا مانگا لے جاؤ، ما ضی میں عدم اعتماد کی تحریک میں نوٹوں کی بوریاں کھولی گئیں،بے نظیر بھٹو کی حکومت گرانے کیلیے خریدو فروخت کا بازار لگایا گیا ،نواز شریف اور آصف زرداری نے ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد رکھی، اس بار اپوزیشن کی کوششیں ناکام ہوں گی، مولانا فضل الرحمان نے ذاتی مفادات کیلیے سیاست کی، ننھے منے سیاست دان اسلام آباد کے عوام کا خیال کریں،ملک کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔فواد حسین چودھری نے کہا نواز شریف اور آصف زرداری کا ایک ہی مقصد ملک کو لوٹنا ہے، پیسے کے بیوپاریوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ وزیراعظم عمران خان ہیں۔ملک کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،ا سپیکر قومی اسمبلی سے التماس ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک جلد از جلد ایوان میں لائیں۔اپوزیشن فور ی طور پر اپنے 172 ارکان میڈیا کے سامنے پیش کرے۔ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کو بتایا کہ انہیں 10،10 کروڑ کی پیش کش ہو رہی ہے ۔ملکی مفاد کو مد نظر رکھ کر خارجہ پالیسی بنائی جاتی ہے، فواد چودھری کاکہناتھا ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی مفاد کو مدنظر رکھ کر خارجہ پالیسی ترتیب دی۔سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت کے باوجود برتری ہماری رہی۔ایم کیو ایم سے اچھی ملاقات ہوئی ۔اگلے ایک دو دنوں میں پوزیشن واضح ہو جائے گی۔ انہوںنے کہا بغیر کسی تصدیق اورمؤقف کے فیک نیوز چلائی جاتی ہیں۔فیک نیوز چلانے پر پیمرا نوٹس ضرور بھیجے گا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا دنیا کو سیاسی اور معاشی بحران کا سامنا ہے۔کووڈ19 میں پاکستان معاشی بحران سے بطریق احسن نکلا۔کووڈ کے باوجود پاکستان ساڑھے 5 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا ہے۔دنیا پاکستان کو ایک ماڈل کے طور پر دیکھ رہی ہے،حماد اظہر کاکہناتھاعالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیں۔ وزیراعظم عمران خان کی آواز پوری دنیا میں سنی جا رہی ہے۔و زیراعظم عمران کبھی پاکستان کے وقار کا سودا نہیں کر سکتے،حماد اظہر نے کہا اپوزیشن سے پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ماضی کے حکمرانوں نے اربوں ڈالر کے بیرونی قرض لیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے