English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک آسٹریلیا کراچی ٹیسٹ سیکورٹی کیلیے فوج سے مدد طلب

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔ سیکیورٹی پلان ڈی آئی جی سیکورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹرمقصود احمد کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مرتب کیا گیا ہے۔اجلاس میں کمانڈنٹ ایس ایس یو ذیشان شفیق صدیقی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساوتھ تبریز مری، ونگ کمانڈر سندھ رینجرز ظفر، لیفٹیننٹ کرنل مصور عباس، پاک آرمی کے کرنل شکر زئی نے شرکت کی۔علاوہ ازیں اجلاس میں ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی، رینجرز اور پی سی بی کے حکام سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔مجموعی طورپر 5276 پولیس اہلکارسیکورٹی پر مامور ہوں گے جس میں سے ایس ایس یو کے 1148کمانڈوز سمیت سیکورٹی ڈویژن کے1667اہلکار اپنے فرائض انجام دیں گے۔ ٹریفک پولیس کے 1398، اسپیشل برانچ کے 430، ریپڈ رسپانس فورس کے 375اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ پاک فوج و سندھ رینجرزکے جوان اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی اپنے فرائض انجام دیں گے۔ اہلکارنیشنل اسٹیڈیم، کراچی ایئرپورٹ، روٹس، پریکٹس گرائونڈز ، پارکنگز، ہوٹلز اور دیگر مختلف مقامات پر تعینات ہوں گے جبکہ ماہر نشانہ باز بھی اہم تنصیبات پر تعینات کیے جائیںگے۔ایس ایس یو کی خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول بس اسٹیڈیم کے اطراف کی نگرانی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پرتعینات کی جائے گی جبکہ ٹیموں کی نقل وحرکت کے دوران فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس(ایس ڈبلیو اینڈ ٹی)کی ٹیم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسٹیڈیم کے اطراف گشت پر مامور ہوگی۔عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ کے ایک ٹریک کے علاوہ تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے