ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں بھارتی میزائل گرناصرف حادثہ ہے‘ امریکا

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا نے کہا ہے کہ اس کے پاس کوئی ایسا اشارہ نہیں ہے جس سے ثابت ہو کہ بھارت کا پاکستان میں میزائل کا گرنا صرف حادثہ تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے واقعے سے متعلق سوال پر صحافی کو مشورہ دیا کہ وہ اس واقعے سے متعلق مزید معلومات کے لیے بھارتی وزارت دفاع سے رابطہ کریں۔نیڈ پرائس کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ جیسا کہ آپ نے بھارتی شراکت داروں سے بھی سنا کہ یہ واقعہ ایک حادثے کے سوا کچھ نہیں تھا۔نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ بھارتی وزارت دفاع نے 9 مارچ کو ایک بیان جاری کیا تھا جس میں واضح طور پر بتایا گیا تھا کہ کیا ہوا تھا اور ہمارے پاس بھی اس سے زیادہ اس معاملے پر کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

The post پاکستان میں بھارتی میزائل گرناصرف حادثہ ہے‘ امریکا appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں