ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیف الیکشن کمشنرنے وزیر مملکت فرخ حبیب کو جھاڑ پلا دی

اسلام آباد (آن لائن) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے منگل کوعدالتی ڈیکورم کے برعکس رویہ اختیار کرنے پر وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب کو جھاڑ پلا دی اور ان کے طرز عمل پر برہمی کا اظہار کیا۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف اربوں روپے کی غیرقانونی فارن فنڈنگ کے مقدمے کی سماعت جب مکمل ہوئی تو فرخ حبیب ڈائس پرپہنچ گئے اور چیف الیکشن کمشنر کو مخاطب کرکے سوالات کرنا شروع کردیے اور اصرار کیا کہ پی پی پی اور (ن) لیگ کے خلاف فنڈنگ کی اسکروٹنی کمیٹی کی تشکیل نوکب تک کی جائے گی۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عدالت میں غیرضروری طور پر آکر کیوں سوالات کررہے ہیں۔ آج فارن فنڈنگ کیس سماعت کے لیے مقرر تھا۔یہ الگ مقدمہ ہے۔ وہ مقدمہ دوسرا ہے۔ اس کی سماعت کی تاریخ پر بات کریں۔ عدالتی سماعت میں بے جا مداخلت نہ کریں۔ جس کے بعد فرخ حبیب وہاں سے خاموشی سے چلے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں