English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سہ ملکی سیریز،پاکستانی بلائنڈ ٹیم بھارت کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی

القمر

شارجہ(جسارت نیوز) پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارتی بلائنڈ ٹیم کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی۔شارجہ میں کھیلی جارہی سہ ملکی سیریز کے اہم میچ میں قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف 164رنز کا ہدف تین وکٹوں پر19 ویں اوور میں پورا کرلیا۔ بدرمنیر اور راشد نے 64، 64 رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان 3 ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے۔ 64رنز کی اننگز کھیلنے والے بدرمنیر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔پاکستان نے اس سیریز میں دوسری بار روایتی حریف کو شکست دی ہے۔ اس سے پہلے پاکستان بلائنڈ ٹیم بنگلا دیش کو بھی ہرانے میں کامیاب رہی ہے۔فائنل میں پاکستان کے ساتھ دوسری کون سی ٹیم ہوگی، اس کا فیصلہ بنگلا دیش اور بھارت کے میچ سے ہوگا۔ فائنل 19مارچ کو شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے