English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ ہائوس میں ضمیر خریدے جارہے ہیں،وزیراعظم

القمر
سوات: وزیراعظم عمران خان جلسے سے خطاب کررہے ہیں

سوات( صباح نیوز+مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ اسلام آباد کا سندھ ہاؤس ہارس ٹریڈنگ کا مرکز بنا ہوا ہے، لوگ نوٹوں کی بوریاںلے کر ضمیر خریدنے بیٹھے ہیں،سندھ کے عوام کا پیسا بوریاں بھر کر آیا ہے، سندھ سے گارڈ بھی لائے ہیں تاکہ کوئی اندر نہ آئے، دنیا کے سامنے بے شرمی سے ہمارے لوگوں کو خریدنے آئے ہیں، لوگوں کے ضمیر کی بولی لگائی جارہی ہے ،قوم 27مارچ کواسلام آبادپہنچ کربتائے کہ ہم ان چوروں،ڈاکوؤں اورامریکا کے غلاموں کے خلاف کھڑے ہیں،الیکشن کمیشن سے بھی پوچھتا ہوں کہ کیا آئین میں ہارس ٹریڈنگ کی اجازت ہے؟ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ آج صبح اٹھ کراللہ کا شکرادا کیا، آج میرے لیے بہت خوشی کا دن ہے، اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد پاس کرانے کے لیے 3سال سے کوششیں کر رہے تھے، گستاخانہ خاکوں پر میں نے فیصلہ کیا تھا دنیا میں کیس لڑوں گا، پاکستان کی قرارداد کو57ممالک نے مل کر پیش کیا، پوری دنیا کے مسلم ممالک سے مجھے مبارکباد کے پیغام آ رہے ہیں، بیرون ملک پاکستانی اور مسلمان بہت خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل بھارت کی عدالت نے فیصلہ دیا کہ مسلمان لڑکیاں حجاب نہیں کرسکتیں، اس کو کہتے ہیں اسلاموفوبیا، بھارت کی حکومت اسلام کے خلاف کام کرتی ہے،بھارت میں تعصب اور تنگ نظر آر ایس ایس کی حکومت جو اسلام کے خلاف ہے اور مسلمانوں کی دشمن ہے، عدالت نے فیصلہ کیا کہ عورت اپنے سر پر چادر نہیں لے سکتی، یعنی عورتیں کپڑے اتار تو سکتی ہیں لیکن زیادہ کپڑے پہن نہیں سکتی، یہ اسلاموفوبیا ہے۔وزیراعظم کے مطابق مغرب میں مسلمانوں کے خلاف مہم چلائی گئی، ایسے تاثر دیا گیا جیسے اسلام کی وجہ سے دہشت گردی ہوتی ہے، میں نے تمام مسلم ممالک سے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف ہم سب کومتحد ہونا ہوگا، اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف آوازبلند کی، شکر ہے ہماری کوششوں کی وجہ سے اقوام متحدہ نے قرارداد پاس کی۔عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن دین کے نام پر سیاست کرتے ہیں، ان سے سوال کرتا ہوں کہ آپ 30 سال ہر حکومت میں شامل رہے، کیا کبھی کسی مغربی رہنما کے سامنے اسلامو فوبیا کے خلاف بات کی،جسے یہودی کہتے تھے اس نے وہ کام کیا جو آپ30 سے میں نہ کرسکے، یہ مدرسے کے بچوں کو میرے خلاف نکالتے ہیں، کہتے ہیں کہ یہ یہودی لابی ہے، آج اقوام متحدہ نے تسلیم کیا کہ دنیا کو اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔ عمران خان کے بقول انہیں ڈر ہے کہ عمران خان تھوڑی دیر اور رہ گیا تو یہ جیل جائیں گے، اگر یہ لوگ کامیاب ہوگئے تو سب سے پہلا کام نیب کو ختم کرنا ہوگا، میرے شکار لے لیے 3 چوہے نکلے ہیں ، میں ان تینوں کا شکار کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ گیدڑوں کی قوم جس کا سردار شیر ہو وہ قوم جیت جائے گی اورشیروں کی قوم جس کا لیڈر نواز شریف جیسا ہو وہ ہار جائے گی، نوازشریف جب پرچیاں پکڑ کر امریکی صدر کے سامنے بیٹھے ہوئے تھے ایک پرچی اسلاموفوبیا کی بھی پکڑنی تھی،جسے تم یہودی کہتے تھے اس نے اسلاموفوبیا کے خلاف بات کی، اگر میرے بھی اربوں روپے ملک سے باہر پڑے ہوتے تو میں بھی ان کے صدر کے سامنے پرچیاں لے کر بیٹھا ہوتا، چوری کے پیسے نے ان کو غلام بنایا ہے ان کے سامنے جھکا دیا ہے۔ وزیراعظمنے کہا کہ سب چور ایک طرف ہوگئے ، انہوں نے مجھے موقع دیا اب ایک گیند سے 3 وکٹیں گریں گی،3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والے کے بچے باہر بیٹھے ہیں ،کہتے ہیں ہم پاکستانی شہری نہیں،ملک کی باہر سے جایداد کی ایک رسید نہیں دکھاپائے، ان کا منشی اسحاق ڈار سوٹ پہن کر ان کو کہتا ہے کہ میں بھی آپ کی طرح ہوں، میں بھی انگلش بولتا ہوں، جب عدالت پوچھتی ہے کہ پیسا کہاں سے آیا تو شہباز شریف کی کمر میں درد ہوجاتا ہے۔عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ہمارے دور میں زراعت میں سب سے زیادہ پیسہ آیا، گندم، مکئی اور چاول کی ریکارڈ فصل ہوئی، ملک میں 50 سال بعد نئے ڈیم بن رہے ہیں، جس سے زراعت میں انقلاب آئے گا اور لوگوں کو پانی بھی ملے گا، ان چوروں نے ملک کا دیوالیہ نکالا ہوا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم پرلازم ہے کہ برائی کے خلاف کھڑی ہو،اسلام آباد پہنچ کر دنیا کو بتائے کہ ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔علاوہ ازیں وزیراعظم سے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کی ہیں ۔اس موقع پرعمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی نمائندگی کی ہے جس کی وجہ سے ہر محاذ پر کامیابی سے ہمکنار ہوئی،عوامی حمایت کی بدولت موجودہ سیاسی محاذ پر بھی کامیابی ہماری ہوگی۔ مزید برآںوزیراعظم کی زیرصدارت بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، پرویزخٹک اورفواد چودھری سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں اتحادیوں سے روابط اورحالیہ بیانات پرگفتگو ہوئی اور آئندہ کے لائحہ عمل پرغور کیا گیا۔عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی ون آن ون ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور 27 مارچ کے جلسہ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم سمیت اتحادیوں کے ساتھ رابطوں پر بریفنگ دی۔وزیراعظم نے گورنر سندھ سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہم اپوزیشن کو شکست دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے