کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کراچی ٹیسٹ میں ٹیم کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بہترین ٹیسٹ سے شائقین لطف اندوز ہوئے اور ٹیسٹ میچ کی خوبصورتی نظر آئی، بابر اعظم نے پریشر میں اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی اور عبداللہ شفیق کی شکل میں ہمیں ایک اچھا اسٹار ملا ۔ انہوں نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے پر کہا کہ ٹیم کا ایک ہی ہدف تھا کہ کسی صورت میچ نہیں ہارنا، ایسے میچز آپ کے کردار، اعصاب اور ٹیم کا امتحان لیتے ہیں، پاکستان کو 2 دن کھیلنا تھا اور انہوں نے کھیل کر دکھایا۔