طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت نے لیبیا کے ساحل کے قریبی سمندر میں 70مہاجرین کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ عالمی ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ گہ اس سے قبل 27فروری اور 12مارچ کو کشتی ڈوبنے کے 2مختلف واقعات میں 22افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 47افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ حالیہ واقعے میں توبروک نامی لیبین شہر کے پاس کشتی ڈوب گئی، جس میں 25مہاجرین ہلاک ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک 225مہاجرین غیر قانونی راستوں سے یورپ پہنچنے کی کوششوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
The post لیبیا کے قریب کشتی ڈوب گئی‘ 70مہاجرین کی ہلاکت کا خدشہ appeared first on Daily Jasarat News.
