English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھتری پریمیئر لیگ سیزن 1′ میں مزید میچوں کے فیصلے

القمر
کراچی: کھتری پریمیئر لیگ کے میچ میں محمد افضل مہمان خصوصی سے مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کھتری پریمیر سیزن 1 20 لیگ میں سونیجا سولجرز نے مدنقابل دھڑا دبنگ کو لو اسکورنگ مقابلے میں 29 رنز سے شکست دے کر کامیابی کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ میچ کی خاص بات فاتح ٹیم کے اوپنر محمد افضل کے 10 گیندوں پر جارحانہ 22  رنز اور تباہ کن اسپیل 12 رنز کے عوض4 وکٹیں  جبکہ آف اسپنر کپتان الیاس منیم  کی عمدہ بولنگ 7 دے کر 3 وکٹیں تھیں۔ مہمان خصوصی سونیجا سولجر کے آنر ارشد مینم بھائی )(مرحوم) کے صاحبزادے زبیر منیم اور بھتیجے طلحہ منیم  نے فاتح ٹیم کے آل رائونڈر  محمد افضل کو جادوئی بولنگ صرف 12 رنز کے عوض 4 کھلاڑیو پویلین واپس روانہ کرنے پر مین آف دی میچ  کیش ایوارڈ ایک ہزار روپے اور گوجابا سویٹ کی جانب سے گفٹ بھی دیا، اس موقع پر جوائنٹ سیکریٹری مسلم کھتری ایسوسی ایشن نثار نواب صاحب اور فقیر محمد نواب بھی موجود تھے۔ میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں اور میچ آفیشلز نے ارشد منیم بھائی کے لیے فاتح خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔  اصغر علی شاہ اسٹیڈیم  نارتھ ناظم آباد پرکھیلے میچ میں دھڑا دبنگ کے کپتان شاہد ساغر نے ٹاس جیت کر  سونیجا سولجرز کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اور آف اسپنر عبید الرحمان خان کی جارحانہ بولنگ کے باعث  سونیجا سولجرز کی پوری ٹیم 18.5 اورز میں 115 رنز بناسکی۔ حننان خان نے 41 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 38 رنز بنائے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے