English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امتحانی فیسوں میں اضافہ تعلیم دشمن اقدام ہے،عبدالقیوم شیخ

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد و انچارج شعبہ تعلیم عبدالقیوم شیخ، جنرل سیکرری ظہیر الدین شیخ اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالباسط خان نے اپنے مشترکہ بیان میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں سرکاری اسکولز کے انرولمنٹ، مارک شیٹ،پاسنگ سرٹیفکیٹ کی فیسوں میں اضافے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے تعلیم دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملک میں یکساں تعلیم کے دعوے کیے جارہے ہیں دوسری جانب تعلیمی بورڈ حیدرآباد کی فیسوں میں اضافہ کیا جارہا ہے، تعلیم کو عام اور سہولتیں فراہم کرنے کے بجائے امتحانی فیسوں میں اضافہ ظلم ہے، ملک میں پہلے ہی تعلیم کا معیار پست ہے، سرکاری اسکول اور کالجز کا معیار تعلیم بہتر بنانے کے بجائے مزید پست کیا جارہا ہے۔ انرولمنٹ، مارک شیٹ، پاس سرٹیفکیٹ کے نام پر تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے کرپشن کرنے کا نیا طریقہ نکال لیا ہے، انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولز کے غریب طلبہ بورڈ کی فیس نہیں بھر سکیں گے ہزاروں بچے انرولمنٹ سے رہ جائیں گے اور امتحان نہیں دے سکیں گے ،تعلیمی بورڈ حیدرآباد میں مافیاز کا راج قائم ہے جو تعلیم دشمن فیصلوںکے ذریعے حیدرآباد کے غریب طلبہ کو تعلیم سے محروم کرنا چاہتے ہیں ،جماعت اسلامی ایسے اقدام کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ صوبے بھر میں تعلیمی بورڈ کی فیسوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے تاکہ غریب طلبہ و طالبات تعلیم سے محروم نہ رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے