پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی اور چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 43 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 993 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 39 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 74 ہزار 166 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت ایک ڈالر کمی سے فی اونس 4155 ڈالر رہی۔ علاوہ ازیں فی تولہ چاندی کی قیمت 16 روپے اضافے سے 6962 روپے ہوگئی ہے۔
یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں
