English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیا ڈیجیٹل نظام ! حکومت نے پینشنرز کی بڑی مشکل آسان کردی

القمر
اشتہار

نیا ڈیجیٹل نظام ! حکومت نے پینشنرز کی بڑی مشکل آسان کردی

اشتہار

حیرت انگیز

مگرمچھ کے جبڑے میں پھنسا بچہ کیسے زندہ بچا؟ دل دہلا دینے والا واقعہ

شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑا حادثہ ہونے سے بچا لیا، ویڈیو وائرل

ویڈیو:‌ پیراگلائیڈر تعمیراتی ٹاور کرین میں پھنس کر فضا میں لٹک گیا

طاعون کی وبا ہزاروں سال قبل کیسے پھیلی؟ قبرستان سے ملنے والے حیران کن شواہد

اسلام آباد : وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پینشنرز کے لیے اب ‘چہرہ شناسی’ کے ذریعے تصدیق کا نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا گیا ہے ، جس سے انھیں بینکوں کے چکر کاٹنے نہیں پڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں خاطر خواہ اضافہ کیا اور پہلے سے موجود ٹیکس گزاروں پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا گیا ہے۔

بجٹ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے بزرگ پینشنرز کے لیے ایک انقلابی اقدام کا اعلان کیا اور کہا کہ پینشنرز کے لیے اب ‘چہرہ شناسی’ کے ذریعے تصدیق کا نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے بعد اب بزرگ پینشنرز بینکوں کے چکر کاٹنے کے بجائے گھر بیٹھے ہی اپنی تصدیق مکمل کر سکیں گے۔

Iranian rial selling like hotcake after peace deal announcement; check rate today

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے جامع اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور ڈیجیٹلائزیشن و آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال سے صوابدیدی اختیارات کو ختم کرنا حکومت کا بنیادی ہدف ہے۔

معاشی اشاریوں پر بات کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے بتایا کہ گزشتہ ایک برس کے دوران ملکی معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اب کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے 4.25 ارب ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا ہے جبکہ پاکستانی فری لانسرز نے بھی ایک سال میں 1.6 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلاتِ زر حاصل کی ہیں۔

وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا بنیادی ہدف ‘ایکسپورٹ لیڈ گروتھ’ ہے اور ملک نے دو سال کی مدت میں 14 ارب ڈالر کی محصولات حاصل کی ہیں۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا ہے اور عوام نے ملک کے معاشی صبر کے سفر اور استحکام میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے زراعت کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کاشتکاروں کے لیے اہم مراعات کا اعلان کرتے ہوئے کہا حکومت چین کے ساتھ زرعی شعبے میں تعاون کو مزید توسیع دے رہی ہے اور اسی سلسلے میں اب تک 885 پاکستانی طلبہ چین سے زراعت کے شعبے میں جدید تربیت حاصل کر چکے ہیں۔

وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ ملک میں زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جدید مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی کو مکمل ختم کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین
امریکا ایران نے 60 روز میں حتمی معاہدے تک پہنچنے کے…

تیل برآمدات پر پابندی ختم، لبنان جنگ کے خاتمے کی طرف…

ٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد…

اظہر فاروق

اظہر فاروق

مزید خبریں

امریکا ایران مذاکرات میں مثبت پیش رفت: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشت گردوں کے سہولت کار کو 14 سال قید کی سزا

الحمداللہ، پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی، فیلڈ مارشل کی وسیم بادامی سے گفتگو

پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کیلیے امیدوار نامزد کر دیا

ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال سے متعلق اہم اعلان

وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کیلیے 91 کھرب 71 ارب منظور

نادرا نے پاک آئی ڈی ایپ پر ملٹیپل لاگ ان کی سہولت کیوں ختم کر دی؟

پچھلے دنوں زیادہ گفتگو اپنی بھارتی اہلیہ سے نہیں فیلڈمارشل سےکی، نائب امریکی صدر کی دلچسپ گفتگو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے