اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری معیشت صیح سمت جا رہی ہے،ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔
عمران خان نے اسلام آباد میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال کے نئے شعبہ حادثات و ایمرجنسی اور سیکٹر G/13 میں 300 بستروں پر مشتمل ہسپتال کا سنگ بنیاد ر کھ دیا۔وزیر اعظم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں طبقاتی تعلیمی نضام بنا ہوا ہے، امیر کے لیے انگلش میڈیم اور غریب کے لیے اردو میڈیم، تعلیمی نظام کی وجہ سے عوام کے لیے ترقی کرنا ممکن نہ تھا، 70 سال میں پہلی بار ہماری حکومت نے یکساں نصاب تعلیم لانے کی کوشش کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 70 سالوں بعد ہماری حکومت نے یکساں تعلمی نصاب لانے کی کو شش کی طبقاتی نظام تعلیم سے معاشرتی تفریق بڑھ رہی ہے یکساں تعلیمی نصاب کے بارے میں کسی حکومت نے نہیں سوچا ہم اپنے تمام بچوں کو سیرت نبویؐ بھی پڑھائیں گے,انگریزی زبان طبقاتی امتیاز بن گئی، انگریزی بولنے والا اپر کلاس اور باقی لوئر کلاس کہلانے لگے، ہم پر یہ اتنا بڑا غلامی کا بوجھ ہے، لوگ پڑھا لکھا ہونا ثابت کرنے کےلیے انگریزی میں چند جملے بول کر پھر اردو بولتے ہیں، احساس کمتری کا یہ نظام نوآبادیاتی نظام تعلیم کی وجہ سے ہے جسے پچھلی حکومتوں نے تبدیل نہیں کیا، لیکن ہم نے اسے بدلنے کی شروعات کردی، ہم نے بچوں کی کردار سازی کےلیے تعلیمی اداروں میں سیرت النبیؐ پڑھانا شروع کی، کوئی قوم بڑی نہیں بن سکتی جب تک اس کا کردار بڑا نہ ہو۔
وزیراعظم نے بتایا کہ جو قوم نبیؐ کی سنت پر چلے گی وہ اٹھ جائے گی اور ترقی کرے گی، کیونکہ وہ سب انسانوں کےلیے رحمت اللعالمین تھے، اسی لیے ہم نے رحمت اللعالمین اتھارٹی بنائی تاکہ بچوں اور طلبہ کو کم از کم نبیؐ کی زندگی کا پتہ ہو، کیسے ان کے اردگرد موجود سب لوگ لیڈرز بن گئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیم اور صحت کے شعبوں پر کام کیا، معیشت کو ٹھیک کیا، آج ہمارے سارے معاشی اشاریے درست سمت میں ہیں، آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ پاکستان ترقی کے رستے پر چل نکلا اور پیروں پر کھڑا ہورہا ہے، ہماری پہلی حکومت ہے جو آمدنی بڑھا رہی ہے تاکہ خرچے خود پورے کرے، ہمیں کسی کے سامنے غلامی نہ کرنی پڑے اور ہم ایک خودار قوم بنیں، ہمارے حکومتی نظام میں میرٹ ختم ہوگیا ہے اور کرپشن کی اجازت ہے، اسے ٹھیک کرنا ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ انسانیت کا تقاضا ہے کہ ایمر جنسی کو بہتر سے بہتر کیا جائے ہماری کوشش ہے کہ ایمر جنسی اسپیشلائزڈ ہو نی چاہئے اوور سیز پاکستانیوں نے ایمر جنسی کے ڈیزائن کے لے پیسے دیے پمز کی جدید ایمر جنسی پر خرچہ اوور سیز پاکستانیوں نے کیا ہے ،دیگر ممالک سے زیادہ عطیات پاکستان دیتا ہے ،اتنا زیادہ کام کسی حکومت نے نہیں کیا جتنا ہم نے ساڑھے 3 سال میں کیا ہے ،صحت کے حوالے سے ماضی میں کسی حکومت نے اتنا کام نہیں کیا گزشتہ کسی حکومت نے صحت پر اتنا کام نہیں کیا جتنا ہم نے کیا ہے ہیلتھ کارڈ کی سہولت کے پی کے بعد دیگر صوبوں میں دی سندھ کے علاوہ دیگر تمام صوبوں میں ہیلتھ کارڈ دیے جا رہے ہیں ہماری معیشت صیح سمت جا رہی ہے ہمارے سرکاری نظام کا میرٹ سسٹم ختم ہو گیا ہے گورنمنٹ اسپتالوں میں ڈاکٹرز نہیں ہو تے ۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ نبیؐ نے لوگوں کے کردار بدلے اور فکری انقلاب برپا کیا، لوگ غلط سمجھتے ہیں کہ تلوار سے انقلاب آیا تھا، ہجرت اور نبیؐ کی وفات کے بعد جنگوں میں ہزار سے 1200 لوگ مرے تھے، لیکن سارا عرب ان کے زیرنگیں آگیا، یہ تلوار سے نہیں ہوا بلکہ لوگوں کے ذہن بدلے تھے، بدقسمتی سے ہم نے کبھی کوشش نہیں کی کہ لوگوں کو بتائیں تو سہی قرآن کیوں نبیؐ کی زندگی سے سیکھنے کا حکم دیتا ہے، اس میں ہماری بہتری ہے۔
