English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آلودہ ترین 100شہروں میں 63بھارتی نکلے

القمر

برن (انٹرنیشنل ڈیسک) فضائی آلودگی پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے آئی کیو ائر کی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں اس سال بھی اوّل نمبر پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی براجمان ہے ، جب کہ 100آلودہ ترین شہروں میں آدھے سے زیادہ بھارتی شہر ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی کیو ائر نے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کردی ہے جس میں دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست مرتب کی گئی ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی سب سے بری صورت حال بھارت کی ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کے 100 آلودہ ترین شہروں میں سے 63 بھارتی ہیں جب کہ پہلے 15 شہروں میں بھی 10 بھارتی شہر ہیں جن میں زیادہ تر ریاستوں ہریانہ اور اترپردیش کے شہر ہیں۔ صحت کے حوالے سے 2.5 پی ایم ذرّات کو انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے ، کیونکہ یہ شدید بیماریوں سے لے کر اموات تک کی وجہ بنتے ہیں ۔بھارت کے کئی علاقے اس حد کو چھورہے ہیں۔ صرف نئی دہلی میں گزشتہ ایک سال کے دوران فضائی آلودگی کی وجہ سے 54 ہزار اموات ہوئیں۔ واضح رہے کہ فضائی ا?لودگی کا تعین 2.5 مائیکرومیٹر یا اس سے بھی باریک ذرّات کی لمبے وقفے تک ہوا میں موجودگی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے