ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیاپاکستان پریڈ گراونڈ میں دکھائی دے گا،اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا ہے کہ نیا پاکستان 27 مارچ کو پریڈ گراونڈ میں دکھائی دے گا ہم چاہتے ہیں دنیا بھر میں پیغام جائے پاکستان خوددارملک ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں اسدعمر نے کہا کہ پاکستان توچھوڑیں بیرون ملک سے پاکستانی آنا شروع ہو گئے ہیں ایک تاریخی جلسہ ہونے جا رہا ہے جو یاد رکھا جائےگا عوام کیاوہی پاکستان چاہتے ہیں جہاں پیسہ چلتا تھا نیاپاکستان پریڈ گراونڈ میں دکھائی دےگا۔اسدعمر نے کہا کہ آزادکشمیر کے وزیراعظم نے کہا ہماری سوچ سے زیادہ جذبہ ہے۔

ملک بھرسے قافلے کل نکلنا شروع ہوجائیں گے پاکستانیوں کا فیصلہ27مارچ کوپریڈگرانڈ میں نظر آئے گا بیرون ملک سے بھی لوگ پریڈ گراونڈ جلسے میں شرکت کیلئے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیادیکھے گی پاکستانی قوم اپنی خودداری کیلئے کھڑی ہوگئی ہے دنیا دیکھے گی پاکستانی قوم حرمت رسولﷺکیلئے کھڑی ہوگئی ہے ہم چاہتے ہیں دنیابھرمیں پیغام جائے پاکستان خوددارملک ہے چاہتے ہیں پیغام پہنچے قوم اپنی حقیقی آزادی پر سمجھوتے کیلئے تیار نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں