ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترین گروپ کا پی ٹی آئی جلسے میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

لاہور (نمائندہ جسارت) ترین گروپ نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں ترین گروپ کے اراکین کا اجلاس ہوا جس میں جہانگیر ترین وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر مراد رس سے ملاقاتوں اور حکومتی شخصیات کے رابطوں پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر ارکان کی اکثریت نے موقف اپنایا کہ ہمارے معاملات کو حل کرنا صوبائی وزرا کے بس میں نہیں، مذاکرات وفاقی ٹیم یا وزیراعظم سے ہی کرنے چاہئیں۔ ترین گروپ کے رکن فیصل حیات جبوانہ نے کہا کہ جب تک معاملات کو حل نہیں کیا جاتا حکومت کی کسی ایکٹویٹی میں شامل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترین گروپ کے تمام اراکین متحد ہیں اور یہ سب کا مشترکہ فیصلہ ہے، وفاق کی سطح پر معاملات کے حل کیلیے مذاکرات کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں