مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقے خضیرہ میں فلسطینی نوجوانوں کی فائرنگ سے 2اسرائیلی ہلاک اور 10زخمی ہوگئے۔ فوج کی جوابی فائرنگ میں دونوں حملہ آور شہید ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک و زخمی ہونے والے صہیونی فوجی ہیں۔ خضیرہ کے ہلل یاوی اسپتال نے بتایا کہ وہاں 10زخمیوں کو لایا گیا ،جن میں سے 20کی حالت خطرے میں ہے۔ اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 7کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق شمالی فلسطین کے علاقے وادی عارہ سے ہے۔ ان کی شناخت ایمن اور ابراہیم اغباریہ کے ناموں سے کی گئی ہے اور دونوں اسرائیلی شہریت رکھتے ہیں۔ ادھر داعش تنظیم نے واقعے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ داعش نے اسرائیلی میں کوئی کارروائی کی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس میں ہوٹل خالی کرانے کے لیے فلسطینیوں پر تشدد کیا۔ بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی اہل کاروں نے ہوٹل کو زبردستی خالی کرانے کی کوشش کی ،جس پر ہوٹل کے مالکان نے بھرپور مزاحمت کی۔ ادھر انتہا پسند آباد کاروں کے گروہ نے نابلس شہر کی طرف جانے والی شاہراہ پر فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں پر حملہ کیا۔
The post خضر ہ میں فائرنگ سے 2یہودی ہلاک،10 زخمی appeared first on Daily Jasarat News.
