اسلام آباد: وفاقی وزراء اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بیان کردہ مراسلہ،قومی راز ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے مراسلہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو دکھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیراعظم کی مقبولیت کے باعث بیرونی عناصر خوف زدہ ہیں۔
اسلام آباد میں چوہدری فواد حسین کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ے اسد عمر نے کہا 27 مارچ کے جلسے میں لاکھوں لوگ پہنچے ۔ انہوں نے کہا امر بالمعروف جلسے میں نظر آیا قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر اعظم نے جلسے میں بیرونی طاقتوں کے ملوث ہونے کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا وزیراعظم کا بیان کردہ مراسلہ،قومی راز ہے۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان نے مراسلہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو دکھانے کا فیصلہ کیا۔ مراسلے کے متن میں عدم اعتماد سے متعلق حصہ ہے۔ انہوں نے کہا عدم اعتماد پیش ہونے سے قبل مراسلہ موصول ہوا۔ انہوں نے کہا مراسلے میں تحریر ہے کہ عدم اعتماد ناکام ہوئی تو نتائج خطرناک ہوں گے۔ انہو ں نے کہا مراسلہ اعلیٰ ترین سول، ملٹری شخصیات سے شیئر کیا گیا ہے۔
مراسلے میں کی گئی باتیں پاکستان کی خارجہ پالیسی سے جڑی ہیں۔ انہوں نے کہا بیرونی ہاتھ،عدم اعتماد آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا نوازشریف کی ملاقاتیں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ ہیں۔ انہو ں نے کہا پی ڈی ایم کی سینئر قیادت اس بات سے بے خبر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا مراسلے کا براہ راست تعلق عوام سے بھی ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان عوام کو آگاہ کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کے لوگوں کو خود معلوم نہیں تحریک عدم اعتماد کے پیچھے کون ہے۔ اپوزیشن کے لوگ لاعلمی کے باعث اس
سازش کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا اسمبلی کے تمام منتخب ممبران محب وطن ہیں۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کی جانب سے نواز شریف کھلے عام بیرونی قوتوں کے آلہ کار ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کی تاریخ میں بیرونی سازشیں نئی بات نہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا وزیراعظم نے چیف جسٹس کو پاکستان کا بڑا ہونے کے حیثیت سے خط دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان دلیری سے عوام کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان پاکستانی عوام سے جڑے ہوئے ہیں۔
انہو ں نے کہا وزیراعظم کی مقبولیت کے باعث بیرونی عناصر خوف زدہ ہیں۔ انہوں نے کہا نوازشریف کی اسرائیلی سفارتکار سے ملاقاتیں ریکارڈ پر ہیں۔ انہوں نے نام نہاد سینئر صحافیوں کو نوجوانوں سے سیکھنے کا مشورہ بھی دیا ۔ انہوں نے کہا نوازشریف کے باہر بھجوانے کی مخالفت کی تھی۔

