English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تاجر ملک کی معیشت کا ایک بڑا ستون ہیں،ڈاکٹرعمران خواجہ

القمر

 

ٹنڈوآدم(نمائندہ جسارت)انجمن تاجران ٹنڈوآدم کی دعوت پر ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ ٹنڈوآدم تشریف لائے جہاں ٹنڈوآدم کی تمام ٹریڈ یونینوں کے نمائندوں کو ایک پر تکلف عشایے میں پاک چائنا ہوٹل میں مدعو کیا گیاجس میں آل سندھ اتحاد انجمن تاجران کے صوبائی صدر جاوید قریشی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ،آل سندھ اتحاد انجمن تاجران کے صدر جاوید قریشی اور ٹنڈوآدم انجمن تاجران کے صدر محمد اقبال بھٹی نے تاجروں سے اپنے خطاب میں کہا کہ تاجر ملک کی معیشت کا ایک بڑا ستون ہیں تاجروں کا ملکی معیشت کو پروان چڑھانے میں بڑا اہم کردار ہے ٹنڈوآدم میں انتظامیہ اور تاجروں کا ہمیشہ خوشگوار تعلق رہا ہے ٹنڈوآدم میں گزشتہ ہفتے غلط فہمی کی بنیاد پر مونسپل انتظامیہ اور تاجروں کے درمیان کچھ معاملات ہوئے جو ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کی دانشمندی اور فراخ دلی کی وجہ سے ختم ہوگئے اور آج تاجر برادری اور انتظامیہ ساتھ بیٹھے ہیں انجمن تاجران نے ٹنڈوآدم میں ہرکام میں اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے اور کووڈ کے دو سالوں میں انتظامیہ کے ساتھ مل بہت اچھا کام کیا جگہ جگہ ویکسی نیشن کیمپ لگوائے اور ہر مرحلے پر انتظامیہ کی مدد کی انجمن تاجران ٹنڈوآدم نے ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے تاجروں اور شہریوں کا دفاع کیا اور انتظامیہ کی بھی بھرپور مدد کی۔ اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر عمران الحسن سانگھڑ سے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک میں ہر شہر میں بچت بازار لگائے جائیں جہاں معیاری اور سستی اشیا عوام کو فراہم کی جائیں مہنگائی کے اس دور میں عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے۔ قبل ازیں انجمن تاجران ٹنڈوآدم کے صدر محمد اقبال بھٹی نے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا ۔نائب صدر حبیب خان بہلم نے انجمن تاجران سندھ کے صدر جاوید قریشی کو اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ عشائیہ میں اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم ڈاکٹر عمران نذیر شیخ، مختار کار ٹنڈوآدم رحم علی زرداری، چیف میونسپل آفیسر ٹنڈوآدم ہمایوں عمران راجپوت، انجمن تاجران کے نائب صدر حبیب خان بہلم، جنرل سیکرٹری عبدالقدیر مغل، فنانس سیکرٹری نوشاد شیخ، پریس کلب ٹنڈوآدم کے صدر امداد راہی ،جنرل سیکرٹری جاوید مصطفٰی، متحدہ قومی موومنٹ کے محمد حمید شیخ، فرید بھٹی،ٹنڈوآدم بار ایسوسی ایشن کے صدر عمران بشیر ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری محمد اشرف پنہور، ضلعی بار کے سابق صدر الطاف جونیجو ایڈووکیٹ، ٹنڈوآدم بار کے سابق صدر عبداللہ خٹک ایڈووکیٹ،سوشل ورکر عمران عزیز غوری،کامران عزیز غوری ایڈووکیٹ، فیضان شیخ ایڈووکیٹ، سابق تعلقہ نائب ناظم شیخ لیاقت علی، جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد عادل، عبدالغفور انصاری، سینئر صحافی منظور احمد یوسفزئی ودیگر شریک ہوئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے