ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ق لیگ وزیر اعلیٰ کے انتخابات میں سرپرائز دے گی، مصطفی ملک

لاہور ( آن لائن ) ترجمان مسلم لیگ (ق ) مصطفی ملک نے کہا ہے کہ ق لیگ وزیر اعلیٰ کے انتخابات میں سرپرائز دے گی گنتی پوری ہے، چھینہ گروپ،پی ٹی آئی ناراض، نون لیگ کے منحرف اراکین ووٹ دیں گے ، اسپیکر کے انتخاب سے زیادہ ووٹ لیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان غلام مصطفی ملک نے کہا ہے کہ ق لیگ وزیر اعلیٰ کے انتخابات میں سرپرائز دے گی۔ جمعہ کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے لیے جاندار اور تجربہ کار قیادت ضروری ہے۔ حکومتی اور اپوزیشن کی اراکین اسمبلی کی ایک بڑی تعداد چودھری پرویز الٰہی کو ذاتی طور پر پسند کرتی ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں