English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خاشق جی کیس ترکی سے سعودی عرب منتقلی کی درخواست

القمر

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک حکومت نے عدالت سے صحافی جمال خاشق جی کے قتل کے مقدمے کو سعودی عرب منتقل کرنے کی درخواست کردی۔ استغاثہ نے نے جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 26 سعودی مشتبہ افراد کے مقدمے کو معطل کر کے، اسے سعودی عدالت کو تفویض کرنے کی اپیل کی۔یہ اقدام ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ترکی سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 2018ء میں سعودی صحافی کے قتل کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ جمال خاشقجی سعودی شاہی خاندان کے کھلے ناقد تھے، انہیں 2018 میں استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھااور ان کی باقیات کو بھی تلف کر دیا گیا تھا۔ ان کے قتل کے خلاف بین الاقوامی سطح پر آوازیں اٹھیں اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر اس کا دباؤ بھی پڑا۔ بعد میں امریکی انٹیلی جنس نے شہزادہ محمد پر قتل کی اجازت دینے کا الزام بھی عائد کیاتھا۔

The post خاشق جی کیس ترکی سے سعودی عرب منتقلی کی درخواست appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے