English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

۔88 برس بعد ترکی کی ’ آیا صوفیہ‘ مسجد میں نمازِ تراویح کی روح پرور ادائیگی

القمر

ترکی کے شہر استنبول میں واقع تاریخی مسجد ’ آیا صوفیہ‘ میں 88 برس بعد نمازِ تراویح ادا کی گئی۔آیا صوفیہ کو 1934 میں ایک میوزیم میں تبدیل کردیا گیا تھا جس کے بعد 2020 میں اسے دوبارہ مسجد کی حیثیت حاصل ہوئی تھی جہاں اب رمضان المبارک کے لیے متعدد تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔یاد رہے کہ 24 جولائی 2020 میں اس مسجد کو عبادت کے لیے کھول دیا گیا تھا جس کے بعد ترکی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث اس مسجد کو عالمی وبا کے پھیلاو ¿ کے خطرے کے پیشِ نظر استعمال نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم اب ویکسینیشن اور کوویڈ کے کیسز میں بتدریج کمی کو دیکھتے ہوئے ترک حکام نے مسلمانوں کے لیے سال کے مقدس ترین مہینے رمضان المبارک کے لیے مسجد کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔واضح رہے کہ آیا صوفیہ دنیا کی مشہور ترین عمارتوں میں سے ایک اور سیاحوں کے لیے انتہائی کشش کی حامل تاریخی عمارت ہے۔ ترکی میں سیاح سب سے زیادہ اس جگہ کو دیکھنے آتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے