ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا معاملہ عدالت عظمیٰ میں ہے ‘ شبلی فراز

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

اسلام آباد(اے پی پی)تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان کی عدالتیں آزاد ہیں ، ڈپٹی ا سپیکر کی رولنگ کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے ،عدالت قوم کی فلاح کے لیے فیصلہ کرے گی ،عدالت عظمیٰ جو بھی فیصلہ کرے گی اس کا احترام کریں گے ، پی ڈی ایم والے جہاں بھی جائیں ملک کے ہر طبقے کو ہمارے فیصلے سے خوشی ہوئی، نوجوان طبقے کو ہمارے فیصلے سے بہت زیادہ خوشی ہوئی ، اپوزیشن کی سیاست بٹنوں والے ٹیلی فون جیسی ہوگئی ہے، اس ملک کے عوام ان کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے کہ آئندہ کوئی بیرونی سازش کا آلہ کار بننے کی جرات نہیں کرے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا ۔ شبلی فراز نے کہا جو کیفیت اپوزیشن نے پیدا کی ہوئی ہے کہ اس کا مقصد سازش کو آگے بڑھانا ہے، اپوزیشن والے ملکی خارجہ پالیسی کو محکوم رکھنے کے ایجنڈے کو فروغ دے رہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں