English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی اب روبوٹس ویکیوم کریں گے

القمر

مکہ مکرمہ: خانہ کعبہ اور مسجد نبویؓ کی جنرل پریزیڈنسی نے خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی اور اسے جراثیم سے محفوظ بنانے کے لیے پانچ روبوٹ ویکیوم متعارف کروادیئے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ روبوٹس ویکیوم  20 منٹ میں خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا کام سر انجام دیں گے۔رپورٹ کے مطابق جنرل پریزیڈنسی میں فیلڈ افیئرز اور ماحولیاتی تحفظ کے انڈر سکریٹری محمد بن مسلح الجابری کا کہنا ہے کہ  صفائی کیلئے جدید تکنیکس پر مشتمل زیر غور نظام دستی اور ایپلیکیشن کے ذریعے آپریٹ کیا جائے گا۔

محمد بن مسلح الجابری کے مطابق  ویکیوم کی بیٹری 4 گھنٹے میں چارج ہوگی جو  چارج ہونے کے بعد مسلسل 3 گھنٹے استعمال کی جاسکتی ہے، ویکیوم 3 گھنٹے میں 180 اسکوائر میٹر تک کور کرے گی۔الجابری کا کہنا تھا کہ نئی ٹیکنالوجی اور جدید ڈیوائسز کے ذریعے کم لاگت میں ماربل کے معیار کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ، خانہ کعبہ کو زیادہ سے زیادہ گندگی اور جراثیم سے پاک رکھا جاسکتاہے۔

انہوں  نے مزید کہا کہ خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی خصوصی ٹیم کرے گی جب کہ صفائی کے عمل کو مختلف مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے