English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سکھر،ڈی سی کا تجارتی مراکز کا دورہ ،رمضان آرڈیننس کے تحت کارروائی

القمر

سکھر (نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر سکھر کا اچانک تجارتی مراکز کا دورہ ،تجاوازات ،ناجائزم نافع خوری اور احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر جرمانہ ،دکانیں سیل ،شہریوں کا خیرم مقدم۔ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر جاوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنرز ،بیورو آف سپلائی ،اے ایس پی سٹی شمیت دیگر کے ہمراہ شہر کا اچانک دورہ کیا ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر جاوید احمد نے گھنٹہ گھر ،وکٹوریہ مارکیٹ ،اناج بازار ،پان منڈی ،ڈھک روڈ و دیگر تجارتی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے اشیا خورونوش کی فروخت کے نرخ چیک کیے اور خریدرای کرنے والے شہریوں سے ان کے متعلق معلومات لیں ناجائزمنافع خوری کرنے والے دکانداروں پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیے گئے اور انہیں سختی وارنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سکھر کا کہنا تھا ماہ رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ناجائز نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانوں سمیت سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ متحرک ہے ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر جاوید احمد نے بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے جوس پوائنٹ کو سیل کرتے ہوئے دکان مالک کو گرفتار بھی کیا اور دیگر دکانداروں کو بھی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس کا احترام ہم سب کا مذہبی اور اخلاقی فرض ہے احترام رمضان پر بھی کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے تجارتی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سکھر نے دکانوں سے باہر سامان رکھنے والے دکانداروں کو بھی جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہجں تنبیہ کرتے ہوئے کہا ضلع انتظامیہ سکھر شہر سے انکروچمنٹ کے خاتمے اور شہر کو ٹریفک جام کے مسائل سے نجات دلوانے کے لیے کوشاں ہیں اور کافی حد تک اس میں بہتری آچکی ہے شہر کی سڑکیں اور تجارتی مراکز کشادہ ہوگئے ہیں اگر کسی نے بھی تجاوازت قائم کرنے کی کوشش کی تو اس سے سختی سے نمٹا جائے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کے اچانک دورہ اور ناجائز نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی پر شہریوں کی جانب سے اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کو سراہا اور یہ مطالبہ بھی کیا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کی جانب سے اس طرح کے سراپرئز دوروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے