English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حماس کی قیادت کی لبنان میں مصری سفیر سے ملاقات

القمر

بیروت: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک وفد نیلبنان میں جماعت کے مندوب احمد عبدالہادی کی سربراہی میں مصر کے سفیر یاسرعلوی سے بیروت میں سفارتخانے کے ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حماس کے ایک بیان میں کہاگیاکہ اس ملاقات میں لبنان میں قومی تعلقات کے ذمہ دار تحریک کے نمائندے ایمن شناعہ اور سیاسی اور میڈیا تعلقات کے عہدیدار عبدالمجید العواد نے شرکت کی۔ عبدالہادی نے حماس تحریک اور مصر کے درمیان تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا اور فلسطینی کاز کی تازہ ترین پیش رفت اور لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر حماس کے وفد نے فلسطینی علاقوں میں یہودی آبا کاری، غنڈہ گردی، فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل جارحیت ،مغربی کنارے اور القدس کی  کی تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی۔ دوسری طرف لبنان میں مصرکے سفیرنے فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کرتے ہوئیواضح کیا کہ قاہرہ فلسطینی قوم کی آزادی کے لیے ہونے والی منصفانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے