ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مغربی افریقا میں پونے 3کروڑ افراد بھوک کا شکار

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی افریقا میں 2کروڑ 70لاکھ افراد بھوک کا شکارہیں۔ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق خوراک کے بحران کے باعث اس تعداد میں مزید ایک کروڑ 10لاکھ افراد کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ اقوام متحدہ نے مغربی افریقا کی امداد کے لیے 4ارب ڈالر کی اپیل کی ہے۔ اس رپورٹ کو تحریر کرنے والی 11تنظیموں نے اقوام متحدہ کی اس اپیل کی حمایت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یوکرین میں جاری جنگ نے کئی علاقوں میں خوراک کی قلت کا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیاں اور کورونا وبا بھی خوراک کی فراہمی کو متاثر کر رہی ہے۔ مغربی افریقا میں 5سالوں میں خوراک کی قیمتوں میں 30فیصد اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ خطے کے کئی ممالک 30سے 50فیصد گندم روس یا یوکرین سے درآمد کرتے ہیں اور حالیہ جنگ سے یہ تقریباً ختم ہوگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں