English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گھوٹکی،تین بھائیوں کے ہاتھوں 19 سالہ بہن قتل

القمر

گھوٹکی (نمائندہ جسارت)گھوٹکی کے نواحی گاؤں میں فیس بک پر ایک لڑکے کے ساتھ تصویر کے معاملے پر بھائیوں نے 19 سالہ بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ تینوں بھائیوں نے اپنی بہن کو اس وقت قتل کیا جب گزشتہ ہفتے فیس بک پر ایک شخص کے ساتھ اس کی تصویر دیکھی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس مبینہ قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد گزشتہ دو روز سے لاش کی تلاش کر رہی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق تین بھائیوں، غلام رسول، شوبن شر اور صاحب دینو شر نے اپنے ساتھی غلام الدین کے ساتھ مل کر نواحی گاؤں نور محمد شر میں
صفوران کو قتل کیا۔گھوٹکی شہر سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع یہ گاؤں کچے کا علاقہ سمجھا جاتا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے وہاں پہنچنا مشکل ہے۔پولیس اہلکار علی گل نے تصدیق کی کہ ہم نے ابھی تک کسی قاتل کا سراغ نہیں لگایا ہے لیکن ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کو اطلاع ملی کہ ایک نوجوان لڑکی کو گولی مار کر قتل کر کے اس کی لاش دریائے سندھ میں پھینک دی گئی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور معلومات اکٹھی کرنے کے بعد قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ لڑکی کو اس وقت گولی مار دی گئی جب اس کے بھائیوں نے سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر ایک لڑکے کے ساتھ اس کی تصویر دیکھی۔ انہوں نے مزید کہا یہ غیرت کے نام پر قتل کا معاملہ لگتا ہے۔یہ واقعہ 4 اپریل کی شام غروب آفتاب کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ ان کے لیے لاش تلاش کرنا مشکل تھا۔ گھوٹکی کے صحافی اسد پتافی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا یہ ایک دیہی علاقہ ہے اور سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنا شرمناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے