ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب :وزیر اعلیٰ انتخاب کےلیے حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے فوری انتخاب کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کی درخواست کی سماعت پیر تک ملتوی کرتے ہوئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو نوٹس جاری کرکے سیکرٹری اسمبلی کو ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے کیس کو اتوار کے لیے فکس کرنے کی استدعا پر کہا کہ سماعت آئین و قانون کے مطابق ہی ہونی ہے، آج تو آپ نے کیس فائل کیا ہے، ریکارڈ آئے گا تو ہی کیس سن سکتے ہیں، ریکارڈ تو آنے دیں، ہمیں قانون اور آئین کے ضابطے کے تحت چلنا ہے۔ رجسٹرار آفس نے حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ کا انتخاب فوری کرانے کی درخواست پر اعتراض عاید کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کی کارروائی چیلنج نہیں ہو سکتی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں