English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کمنٹری سے نکالے جانے پر سلمان بٹ کی رمیز راجہ پر تنقید

القمر

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور 2010ء کے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے مرکزی کردار سلمان بٹ نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے شکوہ کیا ہے۔ سلمان بٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے کمنٹری کا آغاز کیا تھا اور دو تین میچز میں کمنٹری کے فرائض بھی انجام دیئے تھے جس میں انہوں نے ساتھی کمنٹیٹرز سے اس فیلڈ کے متعلق کافی کچھ سیکھا جنہوں نے سلمان بٹ کی کمنٹری کو سراہا بھی۔

اس کے بعد رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے بورڈ میں آئے اور لگتا ہے ان کو مجھ سے زیادہ ہی پیار ہے کیونکہ اس کے بعد مجھے کمنٹری سے الگ کردیا گیا۔ سلمان بٹ نے انٹرویو میں مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ رہنے کے لئے آپ کو تجربے سے زیادہ کسی اور چیز کی ضرورت ہوتی ہے جو شاید ان کے پاس نہیں ہے۔ یاد رہے کہ سلمان بٹ ان دنوں ایک ٹی وی چینل پر تجزیہ کار کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے