English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہباز شریف کی زرداری ہاﺅس آمد،ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

القمر

 اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف وزیر اعظم بننے کے لیے  زرداری ہاﺅس  پہنچ گئے، پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور بلاول زرداری سے ملاقات کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں تینوں رہنماﺅں نے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، شہباز شریف نےآصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کو یقینی بنانے کی جدوجہد پر شکریہ ادا کیا اور عوامی مفادات پر اتفاق رائے سے ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری ، مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق اور مریم اورنگزیب موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے