English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزارت عظمی کے عہدے سے ہٹنے کے بعد عمران خان کا پہلا بیان

القمر

 اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ یوں تو پاکستان 1947میں ایک آزاد ریاست بنا مگر تبدیلی اقتدارکی ایک بیرونی سازش کے خلاف آزادی کی ازسرنو جدوجہد کا آج نقطہ آغاز ہے۔

وزارت عظمی کے عہدے سے ہٹنے کے بعد پہلا بیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمیشہ یہ کسی ملک کے عوام ہی ہوا کرتے ہیں جو اپنی خودمختاری اور جمہوریت کا تحفظ و دفاع کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز متحدہ اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے