English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا آئوٹ لک مستحکم قرار دے دیا

القمر

اسلام آباد:بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا آئوٹ لک مستحکم قرار دے دیا۔

موڈیز کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مستحکم آئوٹ لک سے معیشت کا بہتر تسلسل اور بڑھتی مالی شمولیت ہے، بہتر معاشی سرگرمیوں کے سبب بینکوں کی قرض گیری بڑھے گی۔عالمی ادارے نے کہا کہ مالی سال 2022 میں جی ڈی پی نمو 3 سے 4 فیصد رہنے کا اندازہ ہے، جبکہ مالی سال 2023 میں جی ڈی پی نمو 4 سے 5 فیصد ہوسکتی ہے۔

ریٹنگ ایجنسی نے بتایا کہ کورونا وبا کو پاکستانی بینکوں نے کامیابی سے گزارا ہے، غیرفعال قرضوں کی شرح بلند مگر مجموعی قرضوں کے 9 فیصد پر مستحکم رہے گی۔بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ بینکوں کا منافع نئیکاروبار اور شرح سود بہتر ہونے کے سبب بڑھے گا اور بینکوں کی جانب سے منافع کی ادائیگی بھی رواں سال بڑھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے