دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
بابراعظم کو یہ ایوارڈ مارچ کے مہینے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر دیا گیا، بابراعظم کے علاوہ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی کرکٹر ریچل ہینز نے بھی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کے لیےنامزدگیوں کا اعلان رواں ماہ کے آغاز پر کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ بابراعظم نےآسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں 196 رنزکی اننگزکھیل کرٹیسٹ میچ بچایا تھا۔
