جیکب آباد: جیکب آباد میں پی ٹی آئی کارکنان امپورٹڈ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ڈی سی چوک پر دہرنا، ضمیر فروشوں اور غیر ملکی آلہ کاروں کے خلاف نعریبازی، عمران خان نے ملک کی خودااری کی بات کی جس پر انہیں وزرات عظمی سے ہٹایا گیا انکا صرف یہ قصور تھا:اصغر خان پہنور، راجا خان و دیگر کا خطاب تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں امپورٹڈ حکومت کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور شہری سڑکوں پر نکل آئے ایک احتجاجی مظاہرہ پہنور ہاﺅس سے اصغر خان پہنور ،ذیشان خان کی قیادت میںنکالا گیا جس میں راجا خان جکھرانی ،محمد امین کیہر، انور علی، راز خان پٹھان، نواب علیاور دیگر نے شرکت کی ،مظاہرین نے ضمیر فروشوں اور غیر ملکی آلہ کاروں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور ڈی سی چوک پر دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹرویفک معطل ہوگئی اس موقع پر اصغر خان ،راجا خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملک کی خوداری کی بات کی جس کی انکو سزا دی گئی اور وزارت عظمی سے ہٹایا گیا ،سارے چور اور کرپٹ عمران خان کے خوف سے ایک ہو گئے ہیںعوام کے حقوق پر ڈاکے ڈال کر اثاثے بنانے والوں کو عمران خان نے گھیرا تنگ کیا تو ایک دوسرے کو گھسیٹنے والے مل کر بیٹھنے پر مجبور ہو گئے سپریم کورٹ دھمکی آمیز مراسلے کو دیکھنے کی زحمت نہ کی اور وزیر اعظم کا موقف سنے بنا اپنا فیصلہ سنا دیا جس کا افسوس ہے عمران خان سے ہونے والی زیادتی پر نہ صرف ملک کی عوام بلکہ اوور سیز پاکستانی بھی رنجیدہ ہیںعوام کی طاقت سے ایک بار پھر عمران خان ملک کا وزیر اعظم بنے گا۔
