ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

۔19ویں ایشین گیمز، بیس بال ٹیم کا کیمپ شروع نہیں ہوسکا

لاہور(جسارت نیوز ) چائنا میں شیڈول 19ویں ایشین گیمز جو ستمبر میں ہونگے شرکت کے لیے پاکستان بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ ابھی تک شروع نہیں ہوسکا۔پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے میڈیا مینجرپرویز احمد شیخ کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے فروری میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی کرنل (ر) آصف زمان کو خط لکھا دیا تھا جس میں پاکستان بیس بال ٹیم کا کیمپ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں 15 مارچ سے لگانے کی درخواست کی گئی تھی۔مگر اب تک ہمیں اسپورٹس بورڈ سے کوئی منظوری نہیں ملی ۔ سید فخر شاہ کا مذید کہنا تھا کہ آج پھر ہم نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کو ایج اور خط یاد دہانی کے طور پر بھیجا ہے کہ چونکہ اسپورٹس بورڈ نے دیگر کھیلوں کے تربیتی کیمپ شروع کر دیئے ہیں اس لیے پاکستان بیس بال ٹیم کا کیمپ جلد از جلد لگایا جائے۔ کیمپ لگانے میں طویل تاخیر کی وجہ سے نہ صرف بیس بال کا کھیل متاثر ہو رہا ہے بلکہ ایشین گیمز کے نتائج بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہوگیا ہے۔ بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کے مطابق ان گیمز میں ایشیا کی ٹاپ 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ان گیمز میں عالمی نمبر 1 اور اولمپک چیمپئن جاپان، ورلڈ نمبر 2 تائیوان اور ورلڈ نمبر 3 کوریا بھی شرکت کر رہے ہیں جبکہ جنوبی ایشیائی خطے سے صرف پاکستان کی بیس بال ٹیم نے ان گیمز میں حصہ لے رہی ہے۔توجہ طلب بات یہ ہے کہ ان گیمز میں حصہ لینے والے ممالک کی بیس بال ٹیموں کے تربیتی کیمپ ان ممالک کے اسپورٹس بورڈز کی زیر نگرانی شروع ہو چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں