English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن کمیشن کا ملک بھر میں نئی حلقہ بندیوں کا اعلان نئے انتظامی اضلاع بنانے پر پابندی

القمر

اسلا م آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلیوں کے لیے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ، ملک بھر میں کہیں بھی کوئی نیا انتظامی یونٹ نہیں بنایا جائے گا ۔الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیہ کے مطابق تمام صوبوں کیلیے حلقہ بندی کمیٹیوں کی تشکیل 16اپریل 2022تک کر دی جائے گی ۔ تمام چیف سیکرٹری اور صوبائی الیکشن کمشنر ز کو حلقہ بندی کے کام کے لیے مطلوبہ نقشہ جات ودیگر دستاویزات کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ،11اپریل 2022سے 26اپریل 2022تک مطلوبہ نقشہ جات و دیگر دستاویزات کی فراہمی کی جائے گی ۔20اپریل 2022سے 24اپریل 2022تک حلقہ بندی کمیٹیوں کی ٹریننگ کی جائے گی ۔جبکہ ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 28مئی 2022کو کر دی جائے گی ۔ 29مئی 2022سے 28جون 2022تک ابتدائی حلقہ بندیوں پر عوام اپنے اعتراضات اور سفارشات الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کریں گے۔ الیکشن کمیشن تمام اعتراضات کی سماعت اور فیصلے یکم جولائی 2022سے 30جولائی 2022تک انجام دے گا۔ حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 3اگست 2022کو شائع کی جائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے