English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے عہدے سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نئی حکومت کے قیام کے بعد بھی بطور چیئرمین پی سی بی کام جاری رکھیں گے

اور وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے حکومت کی جانب سے پیغام کے منتظر ہیں۔ذرائع کے مطابق رمیز راجہ کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے کی صورت میں چیئرمین شپ کےلئے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کا نام زیر غور لایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے لیے نجم سیٹھی مضبوط امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ماضی میں پی ایس ایل سمیت کئی بڑے منصوبوں کو کامیابی سے چلانے والے نجم سیٹھی کو ان کے دوست مبارک باد دے رہے ہیں تاہم وہ بات چیت سے گریز کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رمیز راجہ پیر کو کچھ دیر کےلئے پی سی بی ہیڈ کوارٹر آئے لیکن زیادہ وقت نہیں گزارا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے