English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نومنتخب وزیراعظم کو بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے پالیسیز بنانا ہونگی، پیاف

سیاسی کشمکش اور کشیدگی سے اصل مسائل نظر انداز ہو رہے ہیں، پیاف

لاہور:سینئر وائس چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) ناصر حمید خان نے وائس چیئرمین پیاف جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ ملک میں آئینی و جمہوری طریقے سے نئی حکومت کے قیام اور شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پرملکی معیشت کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے ۔

ناصر حمید نے تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو میں کہا کہ نو منتخب وزیراعظم ایک تجربہ کار شخص ہیں اور مسائل کا ادراک رکھتے ہیں اور امید ہے کہ معاشی مسائل کے حل کے لئے بزنس کمیونٹی کی توقعات پر پورا  اتریں گے ،

بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے پالیسیز کو ازسر نو مرتب کرنا ہو گا۔ ایسے وقت جب عید الفطر قریب ہے کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے چونکہ پچھلے دو سالوں میں کوویڈ وبا کی وجہ سے ملکی معیشت بہت زیادہ نقصان اٹھا چکی ہے

اور اب مزید نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی ۔کاروباری طبقہ امید کرتا ہے کہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے نو منتخب حکومت تجارتی خسارے کو کم کرے گی اور معیشت میں بہتری لانے کے لئے جلد ے جلد مشاورت کے عمل کو تیز کریگی گا اور بزنس کمیونٹی کی بجٹ تجاویز پر بھی عمل کیا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے