English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قائم مقام اسپیکر کی جانب سے بھیجا گیا،غیر ملکی مراسلہ عدالت عظمیٰ کو موصول

القمر

اسلام آباد (صباح نیوز) قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کو بھجوایا گیا غیر ملکی مراسلہ عدالت عظمیٰ کو موصول ہوگیا۔ذرائع کے مطابق قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے غیرملکی دھمکی آمیز مراسلہ چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال کردیا جس کے ساتھ انہوں نے چیف جسٹس سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا بھی کی ہے۔ قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ سے میمو گیٹ طرز کمیشن بنا کر انکوائری ہونے کی امید ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی جانب سے بھجوایاگیا خفیہ سربمہرمراسلہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آفس کو موصول ہوگیا جسے چیف جسٹس کے سیکرٹری نے وصول کیا۔واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے سوموار کے روز مبینہ دھمکی آمیز مراسلہ چیف جسٹس کو بھجوانے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر خفیہ اداروں کے سربراہان سے ان کیمرا بریفنگ لینے کا اعلان کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے