English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی ،الائیڈ بینک کیش سروس فراہم کرنے میں ناکام ،عوام پریشانی کا شکار

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رمضان المبارک میں الائیڈبینک نے شہریوں کو پریشان کرنا شروع کردیا، منگل کے روز الائیڈ بینک کے پاس نقدی (کیش) ختم، بینک انتظامیہ بینک آنے والے شہریوں کو چیک کے عوض کیش کی سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی، بیرون ملک سے بھیجی گئی رقوم بھی کیش نہیں ہو سکیں۔ شہریوں کو الائیڈ بینک جوہر چورنگی برانچ میں 25 ہزار روپے کیش کرانے میں 3 گھنٹے انتظار کرنا پڑا، جبکہ بعض شہریوں کو چیک کیش نہ ہونے کی وجہ سے بینک سے مایوس لوٹنا پڑا۔ بینک انتظامیہ آنے والے صارفین کو کیش ختم ہونے کا کہتی رہی۔ الائیڈ بینک پی آئی اے سوسائٹی کا چیک کسی دوسرے الائیڈ بینک برانچ کی انتظامیہ نے کیش کرنے سے صاف انکار کردیا ہے، اسٹیٹ بینک کی جانب سے واضح احکامات کے باوجود الائیڈ بینک میں کیش کی عدم موجودگی سے ہزاروں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دوسری جانب رمضان المبار ک کے 10 ویں روز ہی متعدد بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں خالی ہوگئی ہیں۔ شہر قائد کی اکثر اے ٹی ایم مشینیں کیش سے خالی ہوگئی ہیں۔ کئی مشینیں آؤٹ آف سروس کا میسج دینے لگی ہیں، جس کے باعث شہریوں کو کیش کے حصول میں شدید مشکلات کا سامناہے، شہری کیش حاصل کرنے کے لیے ایک سے دوسرے بینک کی اے ٹی ایم کے چکر لگا تے رہے۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکس انتظامیہ کو واضح احکامات دیے گئے تھے کہ متعلقہ بینکس میں کیش کی وافر مقدار میں دستیابی سمیت اے ٹی ایمز کو 24 گھنٹے فعال رکھنے کے اقدامات کیے جائیںتاکہ عوام کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔لیکن الائیڈ بینک انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے