کراچی ( اسٹاف رپورٹر)لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت متعدد لاپتا افراد کے اہلخانہ کا کیسز کی پیروی سے گریز ،برسوں سے لاپتا شہری سید عفان کے اہلخانہ نے بھی عدالت آنا چھوڑ دیا۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ جب کوئی آتا نہیں تو کیس کی کارروائی آگے کیسے بڑھائیں؟ کئی سماعتوں سے کوئی پیش ہی نہیں ہورہا ہے، درخواست عدم پیروی پر مسترد کررہے ہیں، جب کوئی آجائیگاتو دیکھیں گے۔عدالت نے شہری سید عفان کی گمشدگی درخواست عدم پیروی پر مسترد کردی،عدالت نے دوسرے شہری سید طاہر کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت عدم پیروی پر غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا۔
