English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر حکومتی ارکان کا حملہ ، لوٹے دے مارے

لاہور:پنجاب کے وزیراعلی کے انتخاب کے لیے صوبائی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر حکومتی ارکان نے حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ان پر لوٹے دے مارے۔

ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری پر تحریک انصاف کے اراکین نے اسپیکر پر حملہ کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے شروع ہوا تو ڈپٹی اسپیکر کے کرسی پر بیٹھتے ہی تحریک انصاف کے اراکین نے اسپیکر پر حملہ کردیا اور ان پر لوٹوں کی بارش کر دی،حکومتی اراکین اسمبلی نے ایوان میں لوٹے لہرادیے،سیکیورٹی اہلکار دوست محمد مزاری کو بمشکل بچا کر واپس چیمبر میں لے گئے۔

حکومتی اراکین نے اسپیکر ڈائس پر قبضہ کرکے علیم خان کا جو یار ہے، غدار ہے غدار ہے کے نعرے لگائے،ڈپٹی اسپیکر پر تشدد کیا گیا، حکومتی اراکین نے ڈپٹی اسپیکر کو لوٹے اور تھپٹر بھی مارے، اراکین کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے بال کھینچے گئے اور دھکے بھی دیے گئے،ہنگامہ آرائی، بدنظمی کے باعث اجلاس روک دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے